سچن کے بیانات میں سچائی نہیں

ملبورن 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ گریگ چیاپل نے سچن تنڈولکر کے انکشاف پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستانی سابق ماسٹر بلاسٹر سچن تنڈولکر کے بیانات میں کوئی سچائی نہیں کیونکہ انھوں نے 2007 ء ورلڈکپ سے عین قبل راہول ڈراویڈ کو قیادت سے برطرف کرنے اور تنڈولکر کو کپتان بننے کی کوئی تجویز نہیں دی تھی۔ یاد رہے سچن تنڈولکر نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ کوچ نے ڈراویڈ کو برطرف کرنے کا اُنھیں مشورہ دیا تھا۔