جودھپور۔23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق ماسٹر بلاسٹر سچن تنڈولکر نے اپنے کریر کے آخری ٹسٹ میں جو جرسیزیب تن کی تھی وہ جرسی 6 لاکھ روپے میں نیلام ہوگئی۔یہ جرسی ماسٹر بلاسٹر نے نومبر2013 میں ممبئی میں ویسٹ انڈیز کیخلاف کریر کے وداعی ٹسٹ میں زیب تن کی تھی تنڈولکر نے اس تاریخی جرسی کو عطیہ دیدی ہے۔ اس موقع پر اور بھی دیگر نایاب اشیا کی نیلامی کی گئی، جس میں پاریش مٹی کی بنائی ہوئی پینٹنگ بھی شامل رہی، جسے ساڑھے7 لاکھ میں فروخت کیا گیا۔