ممبئی۔4ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ کھلاڑی سچن تنڈولکر نے آئندہ برس آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقدشدنی آئی سی سی ونڈے ورلڈ کپ 2015ء میں ہندوستان کے بہتر مظاہرے کی امیدظاہر کی ہے ۔یہاں منعقدہ ایک تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے سابق ماسٹر بلاسٹر کھلاڑی سچن تنڈولکر نے کہا کہ عالمی چمپئن اور ونڈے کی موجودہنمبر ایک ٹیم ہندوستان ورلڈ کپ میں سخت چیلنج کیلئے تیار ہے ۔ ونڈے اور ٹسٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے سچن تنڈولکر نے کہا کہ 91-92ء میں جب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مشترکہ طور پر ورلڈ کپ منعقد ہوا تھا تب کے مظاہروں کی یاد انہیں ہنوز تازہ ہے۔