سچن تنڈولکر کی گھر میںآمد اور چائے نوشی پر جوڑے مسرت سے جھوم اٹھا

تروپتی: کندریگا گاؤں کے پتا رامما جویری کے ساکن وجئے لکمشی اور گوپالیہ کا خواب اس وقت حقیقت میں بدل گیا جب گدلور کے قریب میں واقعہ ان کے مکان میں کرکٹ کے سوپر اسٹار سچن تنڈولکر پہنچے جو یہاں سے 110کیلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

پچیس سالہ اس جوڑے کی خوشی اس وقت دوبالا ہوگئی جب کرکٹ کے مائے ناز بلے بازسچن تنڈولکر ان کے گھر چائے نوشی کے لئے پہنچے جس کا 2014میں مذکورہ دیہات میں اپنے پہلے دورے کے موقع پر اس جوڑے سے وعدہ کیاتھا۔

تنڈولکر نے اس گھر کے نئے شادی شدہ جوڑے سے بھی ملاقات کرکے انہیں دعائیں دی۔ دراصل تنڈولکر اس دیہات کے دورے پر تھے جس کو انہوں نے 2014میں گود لیاتھا او روہ یہاں پر چھ کروڑ کی لاگت سے ایک پراجکٹ کا افتتاح کرنے کے لئے پہنچے تھے۔

یہ تنڈولکر کا یہاں پر دوسرا دورہ تھا جس گاؤں کی آبادی چھ سو نفوس پر مشتمل ہے۔