نئی دہلی 23 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کرکٹ اسٹار و رکن راجیہ سبھا سچن تنڈولکر آج پارلیمنٹ میں ایوان بالا کے نئے سشن کے پہلے دن یہاں نظر آئے ۔ بھارت رتن تنڈولکر جب 12 بجے دو پہر ایوان میں داخل ہوئے دوسرے ارکان ان کی جانب متوجہ ہوگئے ۔ کچھ ارکان بشمول ڈی ایم کے کے ٹی سیوا اور دوسرے نوجوان ارکان انہیں مبارکباد دینے آگے بڑھے ۔ تنڈولکر کو 2012 میں راجیہ سبھا کیلئے نامزد کیا گیا تھا لیکن وہ ایوان کی کارروائی میں بہت کم شرکت کرتے ہیں جس پر انہیں اکثر و بیشتر تنقیدوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے ۔