کراچی15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہندوستان کے سابق کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کو پاکستان مدعو کرنے کے لئے بات چیت میں مصروف ہے۔ان میں سچن ٹنڈولکر اور راہول ڈراویڈ بھی شامل ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان نے ہے کہ انہوں نے نئی دہلی میں ہندوستان کے سابق اسپنر بشن سنگھ بیدی سے ملاقات کی تھی اور ان سے درخواست کی تھی کہ وہ سابق ہندوستانی کھلاڑیوں پر مشتمل ایک ٹیم پاکستان روانہ کریں۔یہ ٹیم پاکستان میں نمائشی میچ کھیلے گی۔انہوں نے کہا کہ بشن سنگھ بیدی نیکہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں مدد کرنے کے لئے تیار ہیں۔