سچن ، رچرڈز سے بہتر ۔ مارٹن کروو کا تاثر

ممبئی ، 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق نیوزی لینڈ کیپٹن مارٹن کروو نے بیٹنگ ماسٹر سچن تنڈولکر کو ویسٹ انڈیز لجنڈ ویوین رچرڈز سے برتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انھیں انڈین ویٹرن کے فٹ ورک اور بڑی آسانی سے کھیلنے کی ان کی قابلیت پر رشک آیا ہے۔ کروو نے کل شب یہاں کرک انفو ایوارڈز میں کہا، ’’ویو میرے 14 سالہ ٹسٹ کرکٹ میں مجھے بہترین بیٹسمن نظر آئے، جن کے ساتھ گریگ چیاپل اور سنی گواسکربھی عمدہ رہے۔ میری سبکدوشی کے بعد میں نے کچھ بہتر دیکھا اور وہ سچن ہیں‘‘۔

فاسٹ بولنگ کو سچن سے بہتر کسی
ہندوستانی نے نہیں کھیلا : ڈراویڈ
ممبئی ، 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق کپتان راہول ڈراویڈ نے کہا ہے کہ بیٹنگ لجنڈ سچن تنڈولکر فاسٹ بولروں پر غلبہ حاصل کرنے والے اولین ہندوستانی رہے اور نوجوانوں کیلئے معیار قائم کیا کہ پیسرز سے کس طرح نمٹا جائے۔ ڈراویڈ نے کل یہاں ’کرک انفو‘ کی ایوارڈز تقریب میں کہا، ’’میں سمجھتا ہوں سچن فاسٹ بولنگ کے خلاف پہلے گریٹ غالب بیٹسمن رہے۔ ہم نے ماضی میں سنیل گواسکر، جی آر وشواناتھ کو اچھا کھیلتے دیکھا تھا‘‘۔