ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت میں ملوث رہنے کا الزام، جنرل سکریٹری کانگریس اجئے ماکن کا بیان
نئی دہلی ۔ 8 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہ وہ عام آدمی پارٹی کے ارکان اسمبلی کا ’’شکار کرنے کی کوشش‘‘ کر رہی ہے۔ کانگریس نے آج کہا کہ امید ہے کہ سپریم کورٹ اس معاملہ کا از خود نوٹ لے گی اور دہلی میں تازہ اسمبلی انتخابات کا حکم دے گی۔ یہ واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ بی جے پی صرف ارکان اسمبلی کو خرید کر حکومت تشکیل دے گی۔ سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی کی ایک درخواست کی سماعت جو دہلی میں تازہ انتخابات کے انعقاد کی گزارش کرتے ہوئے پیش کی گئی ہے۔ 9 ستمبر کو سماعت کرے گی ۔ نائب صدر دہلی بی جے پی شیر سنگھ ڈاگر نے مبینہ طور پر وفاداری تبدیل کرنے کیلئے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی دنیشت موہنتا کو چار کروڑ روپئے کی پیشکش کی تھی۔ تاہم ڈاگر نے اس الزام کی تردید کردی ہے۔ کانگریس کا مطالبہ ہے کہ دہلی اسمبلی تحلیل کردی جائے گی اور جلد از جلد تازہ اسمبلی انتخابا منع قد کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی اس طریقہ سے حکومت تشکیل دینے کی کوشش کرے تو ہم اس کا مقابلہ کرنے کیلئے سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ بی جے پی کو ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت اور اس طرح عوام سے غدای کر کے حکومت تشکیل دینے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری اقدار پر اس سے بڑا حملہ اور کوئی نہیں ہوسکتا۔ بی جے پی کی جانب سے عام آدمی پارٹی کے الزامات کو مسترد کردینے کی کارروائی کو اہمیت دینے سے انکار کرتے ہو ئے اجئے مارکن نے جو صدرنشین محکمہ مواصلات ہیں اور دہلی کے ایک سینئر کانگریس قائد ہیں، بی جے پی کے سینئر قائد کے خلاف الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تمام ارکان اسمبلی پارٹی کے ساتھ ہیں اور ان میں سے کوئی بھی دہلی میں بی جے پی کی حکومت کی تائید نہیں کرے گا۔ پارٹی کے ترجمان سندیپ ڈکشٹ نے کہا کہ اسٹنگ آپریشن سے بی جے پی کا اقتدار کا بھوکا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔ یہ انتہالئی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسی باتیں سنتے آئے تھے، اس لئے ہمیں کوئی حیرت نہیں کہ اروند کجریوال نے آج صبح بی جے پی کا چہرہ بے نقاب کردیا ۔ ہم اس کی ہر ممکن طریقہ سے مذمت کریں گے۔ عہدیداروں کو اس بات کا از خود نوٹ لینا چاہئے ۔ کانگریس کے ترجمان نے اس واقعہ کو اپنے پارٹی قائدین کی کثیر تعداد کے لوک سبھا انتحابات سے قبل بی جے پی میں شامل ہونے کے واقعہ سے جوڑ دیااور کہا کہ انہیں بھی خریدا گیا ہوگا