سپریم کورٹ میں نکاح حلالہ کی حکومت کی جانب سے مخالفت

نئی دہلی ۔ /29 جون (سیاست ڈاٹ کام) حکومت سپریم کورٹ نے نکاح حلالہ کے رواج کی مخالفت کرے گی ۔ اس رواج کے تحت ایک مرد کو اپنی مطلقہ بیوی سے دوبارہ نکاح کی اجازت ہے بشرطیکہ اس کی شادی کسی دوسرے مرد سے ہو اور وہ اپنی بیوی کو طلاق دیدیں ۔ اس کے بعد پہلا شوہر اس سے دوسری مرتبہ نکاح کرسکتا ہے ۔ حکومت کا خیال ہے کہ یہ رواج جنسی مساوات کے اصول کے خلاف ہے اور صاف ظاہر ہے کہ اس مسئلہ پر سپریم کورٹ میں حکومت کی جانب سے اس رواج کی مخالفت کی جائے گی لیکن سپریم کورٹ اس مسئلہ پر طلاق ثلاثہ کی طرح فوری فیصلہ نہیں سنائے گی ۔