سپرنٹنڈنٹ محکمہ سمکیات اے سی بی کے جال میں

سبسیڈی رقم کی منظوری کیلئے رشوت ستانی کے خلاف کارروائی
کریم نگر۔/26ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت کی منظور شدہ سبسیڈی قرض کی رقم کی حوالگی کے تحت کریم نگر محکمہ سمکیات دفتر کے سپرنٹنڈنٹ وینکٹیشورلو اوٹ اسٹانڈنگ ملازم شوا لنگم کے ذریعہ سے 10 ہزار کی رشوت کی رقم لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں انسداد رشوت ستانی نے منصوبہ بند طریقہ سے جال بچھاکر پکڑ لیا۔ کریم نگر ضلع چگور مامڑی منڈل نواب پیٹ موضع کے متوطن مچھیرا پلی سوامی 1.25 لاکھ بینک میں داخل کرکے سبسیڈی میں ٹاٹا ایس موٹر گاڑی خریدی بعد ازاں سبسیڈی قرض کے لئے کرم نگر محکمہ سمکیات میں درخواست دی تھی 3.75 لاکھ قرض کی منظوری ہوگی، اب وہ جملہ رقم کی حوالگی کے لئے محکمہ سمکیات سپرنٹنڈنٹ بندی وینکٹیشورلو نے 15 ہزار رقم رشوت کا مطالبہ کرڈالا، اتنی رقم میں نہیں دے سکتا کہتے ہوئے عاجزی کرکے 10 ہزار میں معاہدہ کرلیا پہلے 5ہزار روپئے دے دیا ۔ وینکٹیشورلو نے یہ 5 ہزار لے لیا بعد ازاں پھر سے 10 ہزار روپئے کا مطالبہ کیا۔ پلی سوامی نے تنگ آکر اے سی بی عہدیداروں سے رجوع ہوا انہوں نے اسے مشورہ دیا کہ مانیر ڈیم کے پاس موجود سمکیات کے دفتر میں جاکر 10 ہزار روپئے دینے کے لئے پہنچنے پر اوٹ سورسنگ ملازم شیوا کے ذریعہ سپرنٹنڈنٹ وینکٹیشورلو روپیہ حاصل کرلینے کے دورن اے سی بی عہدیداروں نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور دفتر کے ریکارڈ کو اے سی بی دفتر منتقل کردیا، اور ملزم کو آج بروز چہارشنبہ اے سی بی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ ڈی ایس پی کرن کمار نے اطلاع دی ہے۔