نئی دہلی ۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ کھوکھلے نعرے لگارہی ہے اور اسے موردالزام ٹھہرایا کہ وہ سپاہیوں کو اپنے کپڑے اور جوتے خود خریدنے کیلئے کہہ رہی ہے۔ انہوں نے ایک میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیا جس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ آرمی اسلحہ فیکٹریوں سے 50 فیصد سربراہی کم کرنا چاہتی ہے۔