کاماریڈی:30؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کاماریڈی ایس ایچ او سرینواس نے بتایا کہ آئی پی ایل فائنل میاچ کی کل رات انٹرنیشنل ہوٹل میں سٹہ بازی کی اطلاع ملنے پر پولیس یہاں پہنچ کر سٹہ کھیلنے والے 11افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 11 ہزار روپئے برآمد کیا۔ انہوں نے بتایا کہ آئی پی ایل فائنل میاچ کی انٹرنیشنل ہوٹل میں سٹہ بازی کی اطلاع ملنے پر کل رات پولیس انٹرنیشنل ہوٹل پر دھاوا کیا اور سٹہ کھیلنے والے 11افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 11,740 روپئے ضبط کرلیااور انہیں ریمانڈ پر دے دیا۔ واضح رہے کہ قبل ازیں پولیس کاماریڈی ویکلی مارکٹ میں سٹہ کھیلنے والے افراد کو گرفتار کرتے ہوئے 80 ہزار روپئے برآمد کیاتھا۔ پولیس کی کارروائیوں کے باوجودبھی کاماریڈی میں سٹہ کا سلسلہ جاری ہے۔
یلاریڈی میں
دو جھونپڑیاںجل کر تباہ
یلاریڈی ۔ 30مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے سجن پلی علاقہ کے سدیا کے گھانس کے انبار حادثاتی طور پر جل کر خاکستر ہوگئے ۔ تقریباً600 گھانس کے کٹے جل جانے سے 20ہزار روپئے کا نقصان ہوا ۔ منڈل گندھاری پتنگل کلاں علاقہ میں برقی حادثہ پیش آنے پر دو رہائشی جھونپڑیاں مکمل جل کر تباہ ہوگئی جس میں تقریباًدو لاکھ روپئے کا نقصان ہونے کا وی آر او مسٹر احمد نے اندازہ بتایا ۔ موضع کے شیخ فاروق ‘ شیخ فرید کے رہائشی جھونپڑیاں برقی حادثہ کے سبب جل گئی ۔ شیخ فرید کی جھونپڑی میں ایک تولہ سونے کے زیور ‘ 25تولہ چاندی کا زیور اور 40ہزار روپئے نقد رقم کے ساتھ ساتھ چاول ‘ کپڑے ‘ پکوان کا سامان ‘ پٹہ پاس بکس ‘ بینک پاس بک ‘ آدھار کارڈ جل کر خاکستر ہوگیا ۔ فاروق کی جھونپڑی میں بھی 40ہزار روپئے نقد ‘ایک تولہ سونا ‘ 20تولہ چاندی ‘ پاس بکس ‘ کپڑے آدھار کارڈس جل گئے ۔ گندھاری بانسواڑہ کے فائر بریگیڈ نے آگ بجھائی ۔