ریوڈی جنیرو 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی کی ایک میگزین میں یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ ورلڈکپ فٹبال مقابلے کا نتیجہ پہلے ہی ظاہر کردیا گیا ہے لیکن سٹہ باز نے اِس خبر کی تردید کردی ہے۔ دریں اثناء کیمرون فٹبال فیڈریشن نے کہا ہے کہ وہ میگزین کی جانب سے فراہم کی جانے والی اطلاعات کی تحقیقات کررہا ہے جس میں یہ کہا گیا کہ ولسن راج فرومل نے کروشیا اور کیمرون کے درمیان کھیلے گئے مقابلہ کی 4-0 نتیجہ کی صد فیصد صحیح پیش قیاسی کی ہے۔
ہالیپ اور بوچارڈ سیمی فائنل میں داخل
لندن 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) رومانیہ کی عالمی نمبر تین سیمونا ہالیپ نے ومبلڈن میں خاتون زمرہ کے کوارٹر فائنل مقابلہ میں جرمنی کی سبین لسیکی کو راست سیٹوں میں بہ آسانی 6-4 ، 6-0 سے شکست دی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پہلا سیٹ کافی مسابقتی رہا لیکن ہالیپ نے دوسرے سیٹ میں لسیکی کو ایک بھی گیم اپنے نام کرنے کا موقع فراہم نہیں کیا۔ ایک اور مقابلہ میں ماریا شاراپواشکست دینے والی جرمنی کی کھلاڑی انجلیک کیربر کا ومبلڈن سفر کوارٹر فائنل میں ختم ہوگیا جنھیں کینیڈا کی ٹینس اسٹار یوجینی بوچارک نے راست سیٹوں میں 6-3 ، 6-4 سے شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔