ویلنگٹن۔3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)سٹہ بازوں نے آسٹریلیاکو عالمی چیمپئن بننے کی پیش قیاسی کردی ہے۔سٹہ بازوں نے دفاعی چیمپئن اور گروپ میں اب تک ناقابل شکست ہندوستانی ٹیم کو ممکنہ فاتح ٹیم کی فہرست میں چوتھے نمبرپر رکھاہے۔ آسٹریلیاکو نیوزی لینڈ کے خلاف ایک وکٹ سے شکست کے باوجود خطاب کے لئے پسندیدہ قراردیاہے۔سٹہ بازوں نے آسٹریلیاکو2.85ڈالرس کے ساتھ پہلی پسند قرار دیاہے جبکہ نیوزی لینڈکو3.50ڈالرس کے ساتھ دوسرے،جنوبی افریقہ کو4ڈالرس اور ہندوستان کو 7ڈالرس کے ساتھ تیسرااورچوتھا مقام دیاگیاہے۔ موجودہ صورتحا ل کے مطابق سیمی فائنل مقابلے نیوزی لینڈاورجنوبی افریقہ جبکہ آسٹریلیااورہندوستان کے درمیان ہوسکتاہے۔سٹہ بازوں نے پاکستان کو زمبابوے اور آئرلینڈ کے ساتھ رکھا ہے۔