سٹوں کے اڈے بے نقاب ، 13 افراد بشمول آرگنائزرس گرفتار

حیدرآباد ۔ /3 اگست (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فور س نارتھ زون ٹیم نے شہر میں دو سٹے بازوں کے ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے 13 افر اد بشمول دو سٹہ آرگنائزرس کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ 32 سالہ وی شراون کمار ساکن لالہ گوڑہ سکندرآباد مختلف آن لائین ایپس کے ذر یعہ سٹے کا کاروبار چلارہا تھا اور وہ سٹے کی بولی بذر یعہ پے ٹی ایم حاصل کررہا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے 62 سالہ سمہادری سدھاکر کو بھی گرفتار کرلیا جو بڑے پیمانے پر سٹے کا کاروبار چلارہا تھا ۔ نارتھ زون ٹاسک فورس کی جانب سے سٹے بازوں کے خلاف جاری خصوصی مہم کے تحت دو سٹے بازوں کے ریاکٹ کو بے نقاب کیا ہے ۔ پولیس نے ان کے قبضے سے نقد رقم ، موبائیل فون اور دیگر اشیاء برآمد کرلیا ۔