سنگاپور۔29 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) یوکرائن کی نمبر چھ سیڈ کھلاڑی الینا سویتلانا نے فائنل میں امریکہ کی سلونی اسٹیفنز کو شکست دیکر ڈبلیوٹی اے خطاب اپنے نام کر لیا جو کیریئرمیں ان کا 20 واں اعزاز ہے تاہم الینا آج تک کوئی بھی گرانڈ سلام نہیں جیت سکیں۔24 سالہ الینا سویتلانا کو پہلے سیٹ میں 6-3سے شکست ہوئی تاہم دوسرے اور تیسرے سٹ میں 6-2کے یکساں اسکور سے فتح حاصل کرکے ایونٹ کی فاتح قرار پائیں۔ الینا سویتلانا نے کامیابی کے بعد گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ محنت کرتی ہیں اور گرانڈ سلام جیتنا ان کی بڑی خواہش ہے۔