سوڈان میں 50 سے زیادہ دہشت گرد ہلاک

خرطوم ۔ 3 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) سوڈان کی فوج صوبہ جنوبی کردفان میں باغیوں سے لڑائی کے دوران 50 سے زیادہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے، سرکاری فوج کے ترجمان نے بتایا۔ان کے مطابق منگل کو باغی جماعت عوامی تحریک برائے آزادی سوڈان نے شہر کادقلی کے قریب دو گاؤنوں پر حملہ کیا تھا۔ 2011 ء میں اس تحریک نے جنوبی سوڈان کی آزادی کے لئے جنگ جیت لی تھی تاہم جنوبی اور شمالی سوڈان کی سرحد پر واقع صوبہ جنوبی کردفان اور نیل ازرق میں لڑائی جاری ہے۔ جنگی کارروائیوں کی لپیٹ میں آنے والے علاقوں میں 10 لاکھ سے زیادہ افراد رہتے ہیں۔ باغیوں کے مطابق حکومت عرب آبادی کے مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے سیاہ فام آبادی کے مفادات کو نظر انداز کر رہی ہے۔ صوبہ جنوبی کردفان اور نیل ازرق میں زیادہ تر سیاہ فام آبادی رہتی ہے اور باغی چاہتے ہیں کہ یہ صوبے جات جنوبی سوڈان میں شامل کئے جائیں۔