حیدرآباد /4 مئی ( سیاست نیوز ) عثمانیہ یونیورسٹی پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں یوگانڈا سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی کی عصمت ریزی کی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ لڑکی نے کل رات سوڈان سے تعلق رکھنے والے دو دوستوں کے مکان واقع سیتاپھل منڈی گئی تھی جہاں پر اس نے شراب نوشی کی ۔ حالت نشہ میں ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سوڈانی باشندوں نے مبینہ طور پر یوگانڈا کی لڑکی کی عصمت ریزی کی ۔ متاثرہ لڑکی نے فوری پولیس کنٹرول روم کو اس بات کی اطلاع دی جس کے نتیجہ میں پولیس نے فی ا لفور کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی ایک ٹیم وہاں پہونچ گئی اور سوڈانی باشندوں کو حراست میں لے لیا ۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیاہے ۔