سوچی اولمپکس میں جرمنی سرفہرست، سوئٹرزلینڈ کو دوسرا مقام

سوچی۔15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)سوچی اولمپکس گیمس میں جرمنی بدستور سرفہرست ہے جبکہ سوئٹزر کے کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میڈلس کی دوڑ میں دوسرے مقام پر لاکھڑا کیا۔دریں اثناء وینٹر اولمپکس کمیٹی کے چیف ڈمتری چیرنشیکو نیروس کے شہرمیں سوچی اولمپکس کے بارے میں اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے باوجود روس میں پہلی مرتبہ میگا ایونٹ کا کامیاب انعقاد ہورہا ہے۔ خوشی ہے کہ اس میگا ایونٹ کے تیاری میں وزیر اعظم ولادی میرپوٹن کا خصوصی تعاون حاصل رہا۔ سوچی اولمپکس تاحال کامیاب جارہا ہے اور خوشی ہے کہ بلا خوف و خطر نہ صرف ایتھلیٹس مقابلوں میں پرجوش طریقے سے حصہ لے رہے ہیں بلکہ کھیلوں کے شائقین جوق در جوق کھیلوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ آئی او سی گیمس ایگزیکٹو ڈائریکٹر گلبرٹ فیلی نے کہا ہے کہ سوچی اولمپکس سے قبل دہشت گردی کے خدشات تھے جس کے سبب ایتھیلٹس اور تمائشیوں نے ایونٹ میں تحفظات کا اظہار کیا تھا۔