سوچھ پروگرام کیلئے دو ٹریکٹرس کی خریدی

میدک۔12جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت کے آغاز کردہ سوچھ تلنگانہ پالیسی کے تحت میدک بلدیہ میں سوچھ میدک پروگرام جاری ہے ۔ اس مذکورہ پائیسی کو صدفیصد عملی جامہ پہنانے کی غرض سے ریاستی ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی شریمتی ایم پدما دیویندر ریڈی نے صدر نشین بلدیہ مسٹر اے ملکارجن گوڑ کی نمائندگی پر ڈائرکٹر آف میونسپل ایڈمنسٹریشن سے گذشتہ ہفتہ میدک بلدیہ کو دو ٹریکٹرس منظوری کیخواہش کی تھی‘ جس پر مثبت ردعمل کا اظہار کرتیہ وئے ڈائرکٹر آف اسٹیٹ ایم سی ایچ نے فی الفور دو ٹرائکٹرس روانہ کئے جس کا پدما دیویندر ریڈی نے خود ڈرائیونگ کرتے ہوئے افتتاح کیا ۔ پدما دیویندر ریڈی نے بتایا کہ دو ٹریکٹرس کی خریدی کیلئے 17.50 لاکھ صرف ہوئے ہیں ۔ اس پروگرام میں بلدی کمشنر مسٹر ایم وینکٹیشم چیرمین بلدیہ مسٹر اے ملکارجن گوڑ ‘ وائس چیرمین مسٹر واگی اشوک ‘ بلدی کونسلرس مسرز مایا ملیشم ‘ ایم مدھو سدن راؤ ‘ خواجہ سہیل محی الدین ‘ ایم اے سلام ‘ آمنہ حمید ‘ چندرا کلا ‘ ایم لکشمی ‘ اے گائتری ملک ‘ جلہ مائتری ‘ رادھا بائی گووند ‘ اسماء منیر ‘ وینکٹ رمنا ‘سید صادق‘ ایم گنگا دھر ‘ انجنیئر چرنجیوی بھی موجود تھے ۔