نظام آباد میں 5 اور 6 اگست کو تحریری اور کوئز مقابلے
نظام آباد:4؍اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے سوچھ بھارت۔ سوچھ تلنگانہ اسکیمات کے بارے میں کالجس ، اسکول کے طلباء اور اساتذہ میں شعور بیدارکرنے کیلئے نیو امبیڈ کر بھون میں میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام ایک شعور بیداری اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا گیا اس پروگرام میں مئیر نظام آباد آکولہ سجاتامہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے شریمتی آکولہ سجاتا نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومت کے احکامات پر ایک ہفتہ طویل پروگرام کالجس اسکول کے طلباء کے ساتھ شعور بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے تحریری مقابلہ، کوئز مقابلہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ کالج اور اسکول کے پرنسپل سوچھ بھارت کے بارے میں طلباء میں شعور بیدار کرنے کی صورت میں یہ اپنے والدین کو واقف کرانے کے امکانات کو ظاہر کیا۔ 5اور 6؍ اگست کو تحریری اور کوئز مقابلوں کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے مقابلوں میں کامیاب طلباء و طالبات کی فہرست کارپوریشن کو پیش کرنے کی صورت میں انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے ۔ سوچھ بھارت، ہریتا ہرم پروگرام پر طلباء پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے شجرکاری انجام دینے اور اس کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے کی خواہش کی۔ اس پروگرام میں اڈیشنل کمشنر امریا، ایم ایچ او ڈاکٹر سراج الدین کے علاوہ مختلف کالجس کے پرنسپل ، اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔