سوچھ بھارت پروگرام کا انعقاد

کورٹلہ ۔ یکم اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کورٹلہ ٹاؤن کے وارڈ نمبر 31 & 1 میں بروز منگل مجلس بلدیہ کورٹلہ کے زیراہتمام سوچ بھارت پروگرام منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پر چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ جناب شیلم وینو گوپال نے بات چیت کرتے ہوئے شہر کورٹلہ کو صاف ستھرا رکھنے میں شہر کورٹلہ کے ہر فرد سے تعاون دینے کی اپیل کی ۔ شہر کورٹلہ کو صاف و ستھرا رکھ کر ہی بیماریوں پر قابو جاسکتا ہے ۔ انہوں نے ان وارڈوں میں آنگن واڑی مراکز کا معائنہ کرتے ہوئے تفصیلات سے آگاہی حاصل کی ‘عوام کو صاف ستھرا رکھنے کے سلسلہ میں ہدایت دیں ۔ اس تقریب میں کمشنر مجلس بلدیہ شریمتی وانی ریڈی ‘ وارڈ کونسلرز ستوری لکشمی نارائنا ‘ جی ہاون‘ ڈی ای پربھاکر ‘ اے ای ستیہ نارائنا ‘ سانٹیری انسپکٹر راجیا نے شرکت کی ۔