سوچھ بھارت مشن پر عاجلانہ عمل آوری ناگزیر

مجلس بلدیہ کورٹلہ کے اجلاس سے ضلع کلکٹر اے شرت کا خطاب

کورٹلہ 3 /جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جناب شرت ڈسٹر کٹ کلکٹر جگتیال نے مجلس بلدیہ کورٹلہ میں منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوچھ بھارت میشن دراصل جنگی خطوط پر کام کرنا ہے اُنہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے زاتی بیت الخلاء کے استعمال کرنے پر ہی سوچھ بھارت سوچھ تلنگانہ کا خواب پورا ہوگا اُنہوں نے بروز پیر مجلس بلدیہ کورٹلہ میں منعقد اجلاس میں کورٹلہ ٹاون کو بیت الخلاوں کی تعمیر کے نشانہ تکمیل کرنے پر کورٹلہ کے چیرمین ‘کمشنر اور کونسلروں میں سرٹیفکٹ تقسیم کئے گئے اُنہوں نے کہا کہ جگتیال ضلع کو سوچھ ضلع کے طورپر اعلان کرنے کے لئے 60ہزار زاتی بیت الخلاوں کی تعمیر کا نشانہ مقرر ہے گزشتہ ماہ تک 28ہزار بیت الخلاء مکمل ہوئے اور بقایا جنوری تک تعمیر مکمل کرنے کے لئے گاوں کی سطح سے ضلعی سطح تک کام کرنے زمہ داری تمام شہریوں پر عائد ہوتی ہے اُنہوں نے کہا کہ اب سے عوام کھلے عام مقامات پر رفع حاجت کو چھوڑکر اپنے اپنے گھروں میں بیت الخلاء تعمیر کروانا چاہئے رکن اسمبلی کورٹلہ جناب کلواکنٹلہ ودیا ساگر راو نے کہا کہ ضلع کلکٹر جگتیال نے سوچھ بھارت میشن کو آگے بڑھنے کے لئے شخصی بیت الخلاوں کی تعمیر کے لئے خصوصی توجہ مبذول کرتے ہوئے ریکارڑ تعداد میں تعمیر کروانے پر اُن کی کافی سہرانا کی۔چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ شیلم وینو گوپال کورٹلہ میں 995شخصی (ذاتی )بیت الخلاوں تعمیر کا نشانہ پورا کیا گیا بیت الخلاوں کی تعمیر پر 182.21لاکھ روپئے عہدیداروں کی ہدایت کے مطابق ایل آر ایس فنڈ سے 53.15لاکھ روپئے ادا کئے گئے ہیں کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ سریمتی وانی ریڈی نے یہ بات کہی بعد ازاں چیرمین ُکمشنر ‘کونسلروں مہیلا سمکھیاں کی خواتین میں توصیفی اسنادات تقسیم کئے۔صدفی صد ذاتی بیت الخلاوں کی تعمیر کا نشانہ مکمل کرنے کا اعلان کرنے پر بعد ازاں تعمیر کئے جانے والے بیت الخلاوں کو حکومت کی جانب سے کیا رعایت دی جائیگی ابھی تک صد فی صد نہ تعمیر مکمل نہیں ہوئی جناب اندوری ستیم وارڑ کونسلر مجلس بلدیہ کورٹلہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے کہنے پر جگتیال کلکٹر شرت نے کہا کہ اس پر گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے نئی تعمیرکے تحت دیگر مقامات سے آنے والے افراد نشاندہی کرتے ہوئے اُنھیں رعایت دی جائیگی جناب محمد انور کونسلر ٹی آریس پارٹی نے کہا کہ اپوزیشن پارٹی کونسلر جھوٹ بول رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک دو کو چھوڑکر صدفی صد تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔