کابل ۔ 15 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : طالبان نے افغانستان سے سوویت یونین کے انخلاء کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر کہا کہ امریکی فوج اب بالکل اسی انداز میں واپس ہورہی ہیں ۔ افغانستان سے سوویت یونین کا قطعی تخلیہ 15 فروری 1989 کو ہوا جب کہ دس سال تک قبضہ کے دوران خونریزی اور اس کے بعد خانہ جنگی پیدا ہوگئی جس کے نتیجہ میں طالبان تحریک ابھری اور 1996 میں اس نے کابل پر قبضہ کرلیا تھا ۔ طالبان نے ای میل بیان میں کہا کہ آج امریکہ بھی بالکلیہ سابقہ سوویت یونین کے حالات سے گزر رہا ہے اور اسی انداز میں ہمارے ملک سے فرار ہونے کی کوشش میں ہے ۔ طالبان نے کہا کہ ہم امریکہ کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ ماضی میں خوش کرنے والے نعروں کے ساتھ گھسنے والوں کو ہم نے کبھی قبول نہیں کیا اور دنیا کے نقشہ سے انہیں مٹادیا ۔۔