سونے کے ساتھ مسافر گرفتار

شمس آباد ۔ /30 جولائی (سیاست نیوز) راجیو گاندھی ایرپورٹ شمس آباد کسٹمس حکام نے ایک مسافر کو گرفتار کرکے 291 گرام سونا برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب شارجہ سے شمس آباد آنے والی ایر عربیہ فلائیٹ نمبر G9-458 کے مسافر کے لگیج کی تلاشی پر مختلف قسم کے پروٹین پاؤڈر ، موبائیل اور پرفیومس دستیاب ہوئے اور اس کی پینٹ کے جیب سے دو سونے کے چین برآمد ہوئے جس کا وزن 291 گرام اور جملہ اشیاء کی مالیت 10,33,772 روپئے بتائی گئی ۔ تمام اشیاء کو ضبط کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

کار پلٹنے سے ‘ 9 سالہ لڑکا ہلاک
شمس آباد /30 جولائی (سیاست نیوز) راجیو گاندھی ایرپورٹ میں واقع نوٹل ہوٹل کے قریب کار پلٹنے سے 9 سالہ لڑکا ہلاک اور 7 افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب ایک کار جس میں آٹھ افراد اپنے رشتہ دار کودبئی روانہ کرکے ایرپورٹ سے اعظم پورہ واپس ہورہے تھے کہ نوٹل کے قریب کار روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی اور پلٹ گئی جسکے نتیجہ میں 9 سالہ اعظم علاء الدین ساکن اعظم پورہ برسرموقعہ ہلاک ہوگیا اور کار ڈرائیور عبدالحکیم کے ہمراہ سات افراد زخمی ہوگئے ۔ جنہیں ریوالور دواخانہ جوبلی ہلز منتقل کیا گیا ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔