ممبئی۔ /26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صرافہ بازار کے تجزیہ نگارو ںنے خیال ظاہر کیا ہے کہ شرح سود میں اضافے کے اندیشوں اور امریکی ڈالر کے استحکام کے سبب سونے کی قیمت میں زبردست کمی کے ساتھ 23000 روپئے فی 10گرام ہوسکتی ہے ۔ کام ٹرینڈز کے ریسرچ ڈائرکٹر تیاگاراجن نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ’’طلائی زیورات کی قیمتوں میں انحطاط کا سلسلہ جاری ہے ۔ جس سے اندیشہ ہے کہ اندرون ایک ہفتہ یا ایک ماہ 10 گرام سونے کی قیمت 23000 روپئے یا 23,500 روپئے تک گھٹ سکتی ہے ۔ جس کی اہم وجہ /29 جولائی سے قبل کے نتیجہ پر صرافہ بازار الجھن و پریشانی کا شکار ہے ۔