سونے کی فروخت میں بے قاعدگی ، 136 کیس درج

اکھشیا تریتیا کے موقع پر محکمہ لیگل میٹرولوجی کی کارروائی
حیدرآباد ۔ 7 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : اکھشیا تریتیا ( گولڈ ڈے ) کے موقع پر 2 مئی کو سونے کی خرید و فروخت میں مبینہ بے قاعدگی کی جانچ کے لیے ایڈیشنل جنرل آف پولیس اینڈ کنٹرولر آف لیگل میٹرولوجی اے کی ہدایات پر ساری ریاست میں جویلری شاپس کے اچانک معائنے کئے گئے جب کہ اس روز بھاری مقدار میں سونے کی خریدی کی جاتی ہے ۔ اہم جویلری شاپس کے اچانک معائنوں کے دوران لیگل میٹرولوجی کے عہدیداروں نے جملہ 136 کیس درج کئے ۔ تفصیلات اس طرح ہیں : ورنگل 4 کیس ، کھمم 4 کیس ، حیدرآباد 14 کیس ، نیلور 6 کیس ، اونگول 4 کیس ، اننت پور 6 کیس ، نظام آباد 6 کیس ، میدک 12 کیس ، مشرقی گوداوری 7 کیس ، سریکاکولم 5 کیس ، گنٹور 2 کیس ، مغربی گوداوری 15 کیس ، نلگنڈہ 5 ، کیس ، محبوب نگر 7 کیس ، کرنول 3 کیس ، کڑپہ 5 کیس ، کریم نگر 3 کیس ،

رنگا ریڈی 5 کیس ، وجئے واڑہ 8 کیس اور ویزاگ 8 کیس ۔ مذکورہ بالا مقدمات میں لیگل میٹرولوجی ایکٹ اینڈ رولس کی حسب ذیل خلاف ورزی پائی گئیں ۔ الیکٹرانک ترازو میں جعلسازی ، طلائی زیورات کی پتھروں کے وزن کو نکالے بغیر فروخت ، سونے کے وزن میں کمی ، الیکٹرانک وزن مشینوں میں ایم جی اکیوریس کا عدم استعمال ، پرچیز بلوں میں سونے کی خالصیت کے بارے میں عدم معلومات ، صارفین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ شکایات کی صورت میں حسب ذیل نمبرات پر مطلع کریں ۔ 1860-425-3333 ( لیگل میٹرولوجی ہیلپ لائن ) clm@ap.nic.in ( ای میل ) 9490165619 ( ایس ایم ایس ) ۔۔