سونے کی اسمگلنگ کا بڑا ریاکٹ بے نقاب

ایک کروڑ کا سونا ضبط ، ایرپورٹ ملازمین ملوث
شمس آباد۔ 8 مئی (سیاست نیوز) راجیوگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کے کسٹمس عہدیداروں نے سونے کی اسمگلنگ کا بڑا ریاکٹ بے نقاب کرتے ہوئے اسمگلرس کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 3 کیلو 347.120 گرام سونا ضبط کرلیا۔ 3 مئی کو رات ایک بجے وسکن ایویئیشن پرائیویٹ لمیٹیڈ جو اِنڈیگو کیلئے کام کرتی ہے، اس کے ایک ملازم نے ایک کالا بیاگ ایرو بریج نمبر 56L نزد پارکنگ مقام پر پھینک دیا تھا جس پر شک کی بناء اس سے تفتیش کرنے پر اس نے بتایا کہ سونے کے اسمگلر نے واٹس ایپ پر ایک فوٹو روانہ کی تھی۔ یہ بیاگ اس شخص کے حوالے کرنا تھا۔ بیاگ کو ضبط کرنے پر اس میں سونے کے 14 بسکٹس برآمد ہوئے۔ جن کا وزن زائد از ایک کیلو اور مالیت 52,13,880 روپئے بتائی گئی ہے۔ ملازم کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔ ایک اور واقعہ میں 3 مئی کو دبئی سے شمس آباد ایرپورٹ کو آنے والی فلائیٹ نمبر EU-528 کے ذریعہ سونے کی اسمگلنگ کی جارہی تھی۔ بیاک گراؤنڈ ہینڈلنگ سرویس پرائیویٹ لمیٹیڈ کا ایک ملازم ڈسپوزل بیاگس حاصل کرکے گرین چیانل کے ذریعہ ایرپورٹ سے باہر جانے کی کوشش کررہا تھا۔