نئی دہلی 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی کو اس وقت دھکہ لگا جبکہ ہائی کورٹ کے سابق جج فخر الدین نے جنہیں پارٹی سے رائے بریلی میں صدر کانگریس سونیا گاندھی کے خلاف امیدوار مقرر کیا گیا تھا مقابلہ سے دستبردار ہوگئے ۔ ان کی دستبرداری کی وجوہات ہنوز نا معلوم ہیں۔ فخر الدین کی دستبرداری کے بعد سماجی کارکن ارچنا سریستو کو عام آدمی پارٹی کا امیدوار مقرر کئے جانے کا امکان ہے ۔ فخر الدین مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ ہائی کورٹس کے جج رہ چکے ہیں۔