سونیا گاندھی کے خلاف سمن پر 2 ڈسمبر تک توسیع

دہلی۔ 3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے آج نیشنل ہیرالڈ کیس میں صدر کانگریس سونیا گاندھی، راہول گاندھی اور دیگر تین افراد کیخلاف ٹرائل کورٹ کے احکام پر 2 ڈسمبر تک حکم التواء جاری کردیا ہے۔ جسٹس وی پی ویش نے مذکورہ عبوری حکم نامہ میں اس وقت توسیع دی جب سونیا گاندھی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مباحث کا آج اختتام نہیں ہوسکتا۔ دوسری طرف بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے کہا کہ اس حوالے سے جاری مباحث کی تکمیل ٹرائل کورٹ میں آئندہ سماعت کی تواریخ سے قبل کئے جانے کی ضرورت ہے جوکہ آئندہ ماہ کی 9 ڈسمبر کو مقرر ہے۔