سونیا گاندھی کی سالگرہ ، مودی اور ممتا کی مبارکباد

نئی دہلی ۔ /9 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) کانگر یس کی لیڈر سونیا گاندھی آج 72 سال کی ہوگئیں ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اس موقع پر انہیں مبارکباد دی ۔ وزیراعظم نے ٹوئیٹ پر اپنے پیغام مبارکباد میں لکھا کہ ’سونیا جی کیلئے ان کی سالگرہ پر میری نیک تمنائیں ۔ میں ان کی صحت اور درازی عمر کیلئے دعاء کرتا ہوں ‘ ۔ مسز سونیا گاندھی 1946ء میں اٹلی کے شہر سوئسیانامیں پیدا ہوئی تھیں ۔ مغربی بنگال کی چیف منسٹر اور ترنمول کانگریس کی صدر ممتابنرجی نے بھی سونیا گاندھی کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔