نئی دہلی ۔ /27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سونیا گاندھی نے آج 3 سال بعد دعوت افطار کا اہتمام کیا ۔ جس میں صدر کانگریس کو آر جے ڈی اور جے وی یو کے قائدین کے ساتھ ایک ہی میز پر بیٹھے دیکھا گیا ۔ لالو پرساد یادو اور شرد یادو سونیا گاندھی کے بازو بیٹھے تھے جس میں سابق وزیراعظم منموہن سنگھ اور راہول گاندھی بھی شریک تھے ۔ راہول گاندھی کو سفارتکاروں کے ہمراہ دیکھا گیا ۔ منموہن سنگھ ، سابق الیکشن کمیشن ، ایس وائی قریشی کے ساتھ ایک میز پر بیٹھے تھے ۔ ان کے ساتھ فلم اداکارہ شرمیلا ٹیگور بھی دیکھی گئی ۔ سلمان خورشید ، امبیکا سونی ، ڈگ وجئے سنگھ ، راج ببر ، محمد اظہر الدین اور منی شنکر ایئر بھی دعوت میں شریک تھے ۔
رام ولاس پاسوان کی افطار پارٹی
پٹنہ ۔ /27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر اغذیہ رام ولاس پاسوان کی دعوت افطار میں این ڈی اے کے کئی قائدین نے شرکت کی ۔ لوک جن شکتی پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹر پر منعقدہ افطار پارٹی میں پاسوان نے ہر ایک کا خیرمقدم کیا ۔ بی جے پی ترجمان سید شاہ نواز حسین بھی افطار کی دعوت میں شریک تھے ۔ افطار کے بعد نماز کیلئے وسیع تر انتظامات کئے گئے تھے ۔