سونیا گاندھی کا /13 جون کو دو رہ رائے بریلی

رائے بریلی ۔ /8 جون (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس صدر سونیا گاندھی اپنے پارلیمانی حلقہ کا ایک روزہ دورہ کرینگی ۔ لوک سبھا انتخابات میں کامیابی کے بعد پہلی مرتبہ /13 جون کو یہاں پہونچیں گی ۔ سونیا کے مقامی نمائندہ کے ایل شرما نے کہا کہ اس دورہ کے دوران سونیا گاندھی عوام سے اظہار تشکر کریں گی کہ ان کی کامیابی کو یقینی بنایا گیا وہ پارٹی ورکرس سے بھی ملاقات کریں گی۔