نئی دہلی 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج گاندھیائی قائد انا ہزارے کے این ڈی اے حکومت کے حصول اراضی بِل کے بارے میں اندیشوں سے اتفاق کرتے ہوئے عہد کیاکہ بھرپور طاقت کے ساتھ اِس کی مخالفت کی جائے گی۔ جئے پور سے موصولہ اطلاع کے بموجب سونیا گاندھی 20 مارچ کو راجستھان کا ایک روزہ دورہ کریں گی اور اُن کاشتکاروں سے ملاقات کریں گی جن کی فصلیں غیر موسمی بارش سے تباہ ہوگئیں۔نائب صدر راجستھان کانگریس ارچنا شرما نے صدر کانگریس کے دورہ کی اطلاع دی۔ این ڈی اے حکومت یوپی اے حکومت کے حصول اراضی قانون میں 11 ترمیمات کی تجویز رکھتی ہے۔