نئی دہلی ، 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم منموہن سنگھ کے اعزاز میں صدر کانگریس سونیا گاندھی 14 مئی کو وداعی عشائیہ کا اہتمام کر رہی ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ ڈاکٹر سنگھ کو ایک مومنٹو پیش کئے جانے کی توقع ہے، جس پر تمام سی ڈبلیو سی ممبرز اور مرکزی وزراء دستخط کریں گے۔ سونیا گاندھی جو یو پی اے چیرپرسن بھی ہیں، اُن کی جانب سے اس ڈنر کا اہتمام لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے اعلان سے دو روز قبل کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم لوک سبھا نتائج کا اعلان ہونے کے ایک روز بعد 17 مئی کو اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔ انھوں نے قبل ازیں رواں سال کے اوائل اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا جبکہ وہ ایک دہے تک یو پی اے کی دو متواتر حکومتوں کے سربراہ رہے۔