نئی دہلی 15 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے آج کل ہند کانگریس کے ہیڈ کوارٹرس پر قومی پرچم لہرایا ۔ 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کی بدترین شکست کے بعد یہ پہلا یوم آزادی ہے ۔ آج منعقدہ تقریب میں سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ ‘ پارٹی نائب صدر راہول گاندھی کے علاوہ دوسرے سینئر قائدین بشمول اے کے انٹونی ‘ غلام نبی آزاد ‘ احمد پٹیل ‘ جناردھن دویدی اور شکیل احمد نے شرکت کی ۔ سابق وزیر فینانس پی چدمبرم ‘ کل ہند کانگریس کی جنرل سکریٹری امبیکا سونی اور کل ہند کانگریس میڈیا ڈپارٹمنٹ سربراہ اجئے ماکین شریک نہیں تھے ۔ تاہم پارٹی قائدین نے کہا کہ ماکین دہلی میں نہیں ہیں اور امبیکا سونی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے ۔