رائے بریلی ، 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) رائے بریلی کا دورہ کرتے ہوئے صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج اپنے حلقہ کے تئیں مرکز کو مردہ دل انداز اختیار کرنے کا مورد الزام ٹھہرایا، جبکہ چند روز قبل راہول گاندھی نے الزام عائد کیا تھا کہ اُن کے خلاف مودی حکومت ’’انتقام کی سیاست‘‘ پر عمل پیرا ہے۔ سونیا نے جو دن بھر طویل دورہ پر آج صبح یہاں پہنچیں، اس علاقے میں مختلف ترقیاتی کاموں کی پیشرفت پر حکام کے ساتھ بات چیت کی۔ انھوں نے کوئی تبصرہ نہیں کیا لیکن میٹنگ میں شریک یو پی کابینہ کے وزیر منوج کمار پانڈے نے کہا کہ اس موقع پر ان کی تجویز کردہ قرارداد منظور کی گئی۔