نئی دہلی ۔ 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج اپنے پارٹی قائدین کے ایک وفد کو چادر حوالہ کی تاکہ وہ اسے حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ کی مزار پر بطور نذر چڑھائیں۔ پارٹی کے سینئر قائدین بشمول سونیا گاندھی کے سیاسی سکریٹری احمد پٹیل، امبیکا سونی، موتی لال وورہ، محسنہ قدوائی، سلمان خورشید اور دیگر وفد میں شامل ہیں۔ صدر کانگریس نے پہلی بار پارٹی قائدین کے ساتھ ربط پیدا کیا ہے۔ وہ طبی معائنہ کیلئے بیرون ملک گئی ہوئی تھیں۔ مبینہ طور پر انہوں نے اپنا علاج امریکہ میں کروایا ہے۔