سونیا گاندھی سی پی پی چیرپرسن برقرار رہنے کی توقع

نئی دہلی ، 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سونیا گاندھی 16 ویں لوک سبھا چناؤ کے بعد کانگریس پارلیمنٹری پارٹی کی یہاں 24 مئی کو پہلی میٹنگ میں توقع ہے پھر سے چیرپرسن منتخب کرلی جائیں گی جبکہ ان انتخابات میں پارٹی کی ایوان میں عددی طاقت 2009ء میں 206 سے بری طرح گھٹ کر 44 ہوگئی ہے۔ سی پی پی جنرل باڈی کی میٹنگ نریندر مودی زیر قیادت این ڈی اے حکومت 26 مئی کو جائزہ لینے سے قبل منعقد کی جارہی ہے۔ کانگریس کی صفوں نے گاندھی خاندان پر پورا بھروسہ ظاہر کیا ہے کہ انھیں ہی پارٹی کی ان ’’مشکل اور آزمائشی حالات‘‘ میں قیادت کرنا چاہئے۔