نئی دہلی /31 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی آئندہ ماہ منعقدہ جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری کے فرزند کی متنازعہ تاجپوشی تقریب میں شرکت نہیں کریں گی۔ یہ پوچھے جانے پر کہ آیا سونیا گاندھی کو شاہی امام کی دعوت موصول ہوئی ہے؟ کانگریس ذرائع نے کہا کہ انھیں اس طرح کی دعوت کا کوئی علم نہیں ہے۔ مزید برآں سونیا گاندھی کی اس تقریب میں شرکت یقینی نہیں ہے۔