نئی دہلی ۔ 14 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سینکڑوں کانگریسی کارکنوں نے شمال مشرقی دہلی کے صدر بی جے پی دہلی منوج تیواری کے انتخابی حملہ میں اور ان کے دفتر کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ کیونکہ مبینہ طور پر انہوںنے صدر کانگریس راہول گاندھی اور صدر نشین یو پی اے سونیا گاندھی کے خلاف قابل اعتراض تبصرے کئے تھے ۔ احتجاجی مخالف تیواری نعرے بلند کررہے تھے اور ان پر اپنے تبصروں پر معذرت خواہی کا مطالبہ کررہے تھے ۔مبینہ طور پر یہ تبصرے ایک انتخابی جلسہ عام کے دوران کئے گئے تھے ۔