سونیا ، راہول کیخلاف ہیرالڈ کیس کی 9 ڈسمبر کو سماعت

نئی دہلی۔ 28 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کی ایک عدالت نے آج اُس شکایتی معاملے میں سماعت کے لئے 9 ڈسمبر کی تاریخ مقرر کی جس میں اس نے صدر کانگریس سونیا گاندھی ، راہول گاندھی اور دیگر کے خلاف نیشنل ہیرالڈ اخبار کی حصولیابی کے مسئلے پر سمن جاری کئے تھے۔ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ گومتی مانوچا نے سونیا گاندھی اور دیگر کی پیروی کرنے والے کونسل کی جانب سے اس بیان کے بعد معاملے کو ملتوی کردیا کہ دہلی ہائیکورٹ نے سماعتی عدالت کے روبرو معرضِ التواء فوجداری کارروائی پر 3 سپٹمبر تک حکم التواء جاری کردیا تھا ۔ اس معاملے میں شکایت بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے دائر کی ہوئی ہے ۔ سماعت کے دوران سوامی نے عدالت کو بتایا کہ انھوں نے ملزم سائم پٹروڈا کے خلاف سمن جاری کئے تھے ، جو اُن کے مطابق موجودہ طورپر امریکہ میں ہے۔ انھوں نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ ہائیکورٹ نے دیگر ملزمین ناکہ پٹروڈا کیلئے سماعتی عدالت کے روبرو زیردوراں کارروائی پر حکم التواء جاری کیا تھا۔