نئی دہلی ، 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج کہا کہ وہ آئندہ ہفتے سیاسی قائدین بشمول صدر کانگریس سونیا گاندھی اور سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کے خلاف آگسٹا ویسٹ لینڈ چاپر کیس کے سلسلے میں ایف آئی آر کا اندراج چاہنے والی پی آئی ایل کی سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر اور جسٹس آر بانومتی اور جسٹس یو یو للت پر مشتمل بنچ نے اس پی آئی ایل کو شنوائی کیلئے شامل کرنے کا حکم دیا جب ایڈوکیٹ ایم ایل شرما نے کہا کہ یہ ہنگامی معاملہ ہے جس کی جلد از جلد شنوائی ہونا چاہئے۔