سونگا کو حیران کن شکست

لندن۔22 جون (سیاست ڈاٹ کام) آئیگن اوپن میں جائلز مولراور جو الفریڈ سونگا آمنے سامنے ہوئے تو لکسمبرگ کے ٹینس اسٹار مولر نے فرانسیسی حریف کو بے بس کر دیا۔ 34 سالہ اسٹار نے پہلا سٹ 6-4 سے اپنے نام کیا، پری کوارٹرز فائنل کا دوسرا سٹ فیصلہ کن ثابت ہوا جو الفریڈ سونگا 6-4 سے ہار کر ٹورنمنٹ سے باہر ہو گئے جبکہ جائلز مولر نے کوارٹرز فائنل میں رسائی حاصل کرلی ۔

رونالڈو کا روس کے خلاف فیصلہ کن گول
ماسکو۔22 جون (سیاست ڈاٹ کام)پرتگال نے کنفیڈریشن فٹبال کپ کے میچ میں میزبان روس کو 1-0 گول سے شکست دے دی۔ میچ کا واحد گول کرسٹیانو رونالڈو نے اسکور کیا۔کرسٹیانو رونالڈو کے شاندار کھیل کے باعث پرتگال کے خلاف میزبان روس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ شائقین نے مسابقتی مقابلے کا بھرپور لطف اٹھایا۔ کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے کھیل کے آٹھویں منٹ میں گول کر کے پرتگال کو برتری دلائی۔ روس نے مقابلہ برابر کرنے کی سر توڑ کوشش کی تاہم کامیابی نہ ملی۔