سومارام موضع میں صفائی پروگرام کا انعقاد

کتھلا پور ۔ 5 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بی وینکٹ ریڈی زیڈ پی ٹی سی ممبر نے بروز منگل سومارام گاؤں ضلع کریم نگر میں منعقدہ گراما سندرشتا پروگرام سے مخاطب کرتے ہوئے صفائی ستھرائی پر زور دیا ۔ اس موقع پر عہدیداروں اور عوامی نمائندوں نے سوچھ بھارت منعقد کرتے ہوئے سڑکوں کی صفائی کی بعدازاں گاؤں میں آنگن واڑی مراکز اسکولوں کا معائنہ کیا ۔ گرام پنچایت آفس میں مویشی کیمپ منعقد کیا ۔ اس پروگرام میں سرپنچ وی ارون رویندر ، ایم پی ٹی سی ممبر جی وانیتا ، سرینواس وغیرہ نے شرکت کی ۔