نظام آباد:4؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع نظام آباد کے درپلی منڈل میں واقع کوآپریٹو سنٹرل بینک میںنامعلوم سارقین سرقہ کرنے کی کوشش کی۔تفصیلات کے بموجب ضلع کے درپلی میں واقع کوآپریٹو سنٹرل بینک میں واقع نامعلوم سارقین نے پچھلے حصہ سے کھڑکیوں کو نقصان پہنچا کر اندر داخل ہوئے اور سی سی کیمروں کو نقصان پہنچااور منیجر کے روم میں واقع کمپیوٹرس کو نقصان پہنچاتے ہوئے لاکر روم کے چابیوں کو توڑنے کی کوشش کی لیکن ناکام ہونے پر راہ فرار اختیار کرلی پٹرولنگ میں مصروف پولیس جیپ کی آواز سن کر سارقوں نے راہ فرار اختیار کرلی۔ بینک منیجر انتی ریڈی شام بینک پہنچ کر دیکھا تو بینک میں سرقہ کی کوشش کی ہوئی تھی جس پر فوری پولیس کو اطلاع دینے پر سب انسپکٹر سرینواس ، سرکل انسپکٹر وینکٹیشور لو، ڈی ایس پی آنند کمارنے مقام حادثہ کا معائنہ کیا۔ پولیس درپلی اس کیس کو درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔
بینک میں سرقہ کا واقعہ
نظام آباد:4؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نظام آباد ریلوے اسٹیشن سے دیوی گیری ایکسپریس کے ذریعہ ممبئی جانے والے ایک خاتون کے بیاگ سے چار تولہ سونا، نقد رقم کا نامعلوم سارقوں نے سرقہ کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب ممبئی کی لاونیا کے ارکان خاندان کریم نگر میں ایک تقریب میں شرکت کرنے کیلئے ممبئی سے کریم نگر گئے ہوئے تھے تقریب کے بعد دیوی ایکسپریس کے ذریعہ ممبئی جارہے تھے کہ لاونیا کے پرس میں موجودہ چار تولہ کا منگل سوتر اور ایک ہزار روپئے نقد نامعلوم سارقوں نے سرقہ کرلیا۔ جس پر نظام آباد پولیس میں شکایت کرنے پر سب انسپکٹر سائی ناتھ مقدمہ درج کرتے ہوئے سی سی کیمروں کا معائنہ کیا لیکن کوئی بھی نشاندہی نہ ملنے پر ماہرین کے ذریعہ سی سی کیمروں کی جانچ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا اور اس کیس کو درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔