حیدرآباد /17 اپریل ( سیاست نیوز ) سوشیل نٹ ورکنگ ویب سائیٹس کے ذریعہ بیوی کی کردار کشی میں ملوث ایکشوہر کو سنٹرل کرائم اسٹیشن کی سائبر کرائم پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ وینکٹ راگھاویندر راؤ نے اپنی ایم بی اے کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد دوست خاتون سے اگست 2011 میں شادی کی تھی اور انہیں ایک لڑکی بھی تولد ہوئی تھی ۔ دونوں کے درمیان تنازعہ چلنے لگا جس کے سبب اس نے 2013 میں اپنی بیوی سے علحدگی اختیار کرلی تھی ۔ انتقام کی غرض سے راگھویندر راؤ نے نومبر سال 2014 میں سوشیل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹ کے ذریعہ اپنی بیوی کے نام پر دو قابل اعتراض ویڈیوز اپ لوڈ کیا اور اس کی کردار کشی کی ۔ سائبر کرائم پولیس نے راگھویندر راؤ کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے موبائیل فون اور ہارڈ ڈسک برآمد کرلی ۔