کریم نگر۔/27مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سوشیل میڈیا پر ذات پات طبقہ مذہب کے درمیان غیر ضروری غلط شک و شبہات پھیلانے والے اور مواد تیار کرنے والوں پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ کمشنر پولیس کملاسن ریڈی نے انتباہ دیا ۔پارلیمنٹ چناؤ ، سری رام نومی، ہنومان جینتی ، رمضان المبارک جیسے تہوار کے سلسلے میں کمشنر پولیس نے کمشنریٹ میٹنگ ہال میں امن کمیٹی ارکان کا اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کسی بھی مذہب کے خلاف تصویریں، تحریریںگروپس میں پوسٹ کرنے والے پر قانونی کارروائی ہوگی۔ قومی تہوار چناؤ میں کوئی گڑبڑ نہ ہو انتہائی خوشگوار پرامن ماحول کیلئے پولیس کا زبردست بندوبست کیا گیا ہے ۔ اس میں عوام کا بھی بھرپور تعاون ضروری ہے اور امن کمیٹی کے ارکان اپنے اپنے محلہ جات کا جائزہ لیں ۔ کمشنر حدود میں مختلف اصلاحی، سماجی پروگراموں کا انعقاد عمل میں لائیں۔ عوام کو قانون کی اور اس کے تحفظ کی شعوربیداری پیدا کی جارہی ہے۔