سوشیل میڈیا پر خاتون کو ہراساں کرنے والا فوٹو گرافر گرفتار

حیدرآباد ۔ /29 جنوری (سیاست نیوز) سائبر آباد کی سائبر کرائم پولیس نے ایک شادی شدہ خاتون کو سوشیل میڈیا کے ذریعہ ہراساں کرنے والے ایک فوٹو گرافر کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ /22 جنوری کو ضلع رنگاریڈی شنکر پلی ویلیج کی ساکن ایک خاتون نے سائبر کرائم پولیس سے شکایت درج کروائی جس میں بتایا کہ بعض نامعلوم افراد کی جانب سے اس کے فیس بک اکاونٹ میں فحش تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کئے تھے ۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور تکنیکی شواہد ملنے پر ایک فوٹو گرافر 23 سالہ ایم راگھاویندرا ساکن چیوڑلہ منڈل ضلع رنگاریڈی کو گرفتار کرلیا ۔ تفتیش کے دوران اس نے بتایا کہ وہ شادی شدہ خاتون سے سابق میں چیاٹنگ کیا کرتا تھا ۔ لیکن خاتون کے شوہر نے راگھویندرا کو اپنی حرکتوں سے باز آنے کیلئے کہا ۔ جس کے نتیجہ میں اس نے انتقامی کارروائی کے طور پر خاتون کے قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشیل میڈیا پر عام کردیئے تھے ۔ پولیس نے گرفتار ملزمین کو عدالت میں پیش کردیا ۔