سوشیل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلانے پر سخت کارروائی کا انتباہ

کیرامیری /18 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مقامی فارماسسٹ رینج آفیسر سید مظہر الدین احمد نے آج مقامی فارماسسٹ آفس میں منعقدہ پریس میٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ سوشیل میڈیا پر محکمہ جنگلاتیا جنگلی جانوروں سے متعلق غلط خبریں پھیلانے والوں پر قانونی کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔ تفصیلات کے بموجب گذشتہ کچھ ایام سے ایک ویڈیو واٹس اپ اور فیس بک پر وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک بھالو عوام پر حملہ کرتے ہوئے زخمی کر رہا ہے بعد ازاں عوام اس بھالو پر لاٹھیوں سے حملہ کرکے ختم کر رہے ہیں اور وہ ویڈیو کیرامیری کے جنگل میں بیڑی کا پتہ کے حصول کیلئے گئے ہوئے مزدوروں پر بھالو کا حملہ بتاتے ہوئے وائر کیا جارہا ہے ۔ جس کے بعد یہاں کے سرکاری عہدیادر و عوام میں کھلبلی مچ گئی جس کی تحقیقات کرنے پر وہ خبر غلط ثابت ہوئی جس کے بعد مقامی فاریسٹ رینج آفیسر نے آج ایک پریس میٹ منعقد کرتے ہوئے اس خبر کی غلط ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے ایسے جھوٹے خبریں پھیلانے والوں پر قانونی کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔